وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان کو مبارکباد

118

اسلام آباد ۔یکم دسمبر(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان اور ان کی وزارت کو بجلی کی چوری روکنے، لائن لاسز میں کمی اور بجلی کے بلوں کے بقایا جات کی وصولی کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے ہفتہ کو اپنے ٹوئیٹ پیغام میں وفاقی وزیر بجلی اور ان کی وزارت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ بجلی کی چوری ہے۔