اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی سے ایم پاک زونگ فور جی کے چیئرمین و سی ای او سی وانگ ہوآ کی زیر قیادت ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بدھ کو ملاقات کی جس میں مستقبل کے ڈیجیٹل پاکستان کے حوالہ سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین و سی ایاو سی ایم پی زونگ …
وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے ایم پاک زونگ فور جی کے چیئرمین کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی سے ایم پاک زونگ فور جی کے چیئرمین و سی ای او سی وانگ ہوآ کی زیر قیادت ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بدھ کو ملاقات کی جس میں مستقبل کے ڈیجیٹل پاکستان کے حوالہ سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین و سی ایاو سی ایم پی زونگ فور جی وانگ ہوا نے اس موقع پر حکومت کی ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ وانگ ہوآ نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے حوالہ سے قانون و قواعد کی بھی تعریف کی۔ وانگ ہوا نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی قومی معیشت کے فروغ اور اس میں اضافہ کیلئے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ وفد کی وفاقی وزیر سے ڈیجیٹلائزیشن آف پاکستان سے حاصل ہونے والی آمدنی اور ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے پالیسی اور فریم ورک کے حوالے سے تفصیلی اور تعمیری گفتگو ہوئی۔








