آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے معروف ماہر تعلیم سید اظہر حسین عابدی کی ملاقات

122
APP61-05 RAWALPINDI: December 05 - Renowned educationist Syed Azhar Hussain Abidi called on General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff. APP

راولپنڈی ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے معروف ماہر تعلیم سید اظہر حسین عابدی نے ملاقات کی۔ اظہر حسین عابدی نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران شہدا کے بچوں سمیت 15ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ کو تعلیم کے حصول کیلئے وظائف پر بیرون ممالک بجھوایا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ماہر تعلیم سید اظہر حسین عابدی کی ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے خدمات کو سراہا۔