آئندہ سال صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا،وفا قی وزیر عامر محمود کیانی

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفا قی وزیر برائے قومی صحت سروسز عامر محمود کےانی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور خاص طور پر ٹی بی سمیت دیگر امراض کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں جس کے لیے آئندہ سال صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ ٹی بی کے مرض کے خاتمہ کے لئے آگاہی …

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفا قی وزیر برائے قومی صحت سروسز عامر محمود کےانی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور خاص طور پر ٹی بی سمیت دیگر امراض کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں جس کے لیے آئندہ سال صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ ٹی بی کے مرض کے خاتمہ کے لئے آگاہی پیدا کرنے سمیت شراکت داروں کے ساتھ ملکر پورے عزم سے کام کریں گے۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی اداروں صحت کے مشرقی بحیرہ روم خطہ کے دفتر کے اعلی ترین حکام کے ساتھ اجلاس میں کہی۔ یہ وفد 5 سے 8 دسمبر تک پاکستان کے دورے پر ہے ۔اس اجلاس کا بڑا مقصد پاکستان سے ٹی بی (تپ دق) کی بیماری کا خاتمہ سیاسی ایجنڈا کی اولین ترجیحات میں شامل کرنا ہے ۔

مزید خبریں