وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صوبائی وزراءکے ساتھ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزانے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے صوبوں کیساتھ ملکر کام کرینگے،بلوچستان میں نیشنل گیمز کے انعقاد کو یقینی بنائینگے،سیف گیمز اور اولمپکس گیمز کی تیاری کیلئے صوبوں کی مشاورت سے تربیتی کیمپس کا انعقاد کرینگے جبکہ ڈی جی پی ایس بی کی میرٹ پر تقرری کی جائیگی۔گذشتہ روزفیڈرل سپورٹس کوارڈینیشن کمیٹی کے …

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزانے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے صوبوں کیساتھ ملکر کام کرینگے،بلوچستان میں نیشنل گیمز کے انعقاد کو یقینی بنائینگے،سیف گیمز اور اولمپکس گیمز کی تیاری کیلئے صوبوں کی مشاورت سے تربیتی کیمپس کا انعقاد کرینگے جبکہ ڈی جی پی ایس بی کی میرٹ پر تقرری کی جائیگی۔گذشتہ روزفیڈرل سپورٹس کوارڈینیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس کی بعد صوبائی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور حیات خان بھٹی،مشیر کھیل بلوچستان عبد الخالق ہزارہ ،سیکر ٹری کھیل سندھ ہارون خان اور ڈی جی کھیل کے پی کے جنید خان کے ہمراپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ کمیٹی میں فیصلہ کیا کہ یوتھ پر زیادہ فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔کمیٹی کا مقصد ہر صوبے کو ساتھ رکھ کر ملکی سطح پر کام کیا جائے اس سے گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ ہنٹ ہوگا۔نیشنل گیمز کروا یں گے تا کہ ملک سطح پر کھیل ترقی کر سکیں۔سپورٹس پالیسی قومی سطح پر تخلیق ہونی چاہیے۔میٹنگ میں نیشنل گیمز کروانے پر ضرور دیاگیااگر حالات بہتر ہوئے تو بلوچستان میں کروائیں گے۔ستمبر میں ہونے والی سیف گیمز پر فوکس کر رہے ہیں۔

مزید خبریں