اوپیک ممالک تیل کی پیداوار کم نہ کریں، امریکی صدر کی اپیل

60

واشنگٹن ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی کے مجوزے منصوبے کو ترک کر دیا جائے تاکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان قائم رہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ انہیں یقین ہے کہ اوپیک ممالک اپنے اجلاس میں تیل کی موجودہ فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کریں گے کیونکہ دنیا تیل کی قیمتوں میں اضافے کی متمنی نہیں ہے۔ اوپیک ممالک نے اپنے اجلاس کے ایجنڈے میں تیل کی پیداوار کم کرنے کو شامل کر رکھا ہے۔