سارہ محبوب نے سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی)سارہ محبوب نے سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں لیڈیز سنگلز فائنل میں سارہ محبوب نے سارہ منصور کو 2-6، 6-3 اور 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بوائز انڈر 18 سیمی فائنل میں ثاقب حیات نے نعمان آفتاب کو 6-0، 7-6 (8) جبکہ محمد شعیب نے احمد …

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی)سارہ محبوب نے سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں لیڈیز سنگلز فائنل میں سارہ محبوب نے سارہ منصور کو 2-6، 6-3 اور 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بوائز انڈر 18 سیمی فائنل میں ثاقب حیات نے نعمان آفتاب کو 6-0، 7-6 (8) جبکہ محمد شعیب نے احمد کامل کو 4-6، 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ بوائز انڈر 14 سیمی فائنل میں سمیع زیب نے عبدالحنان خان کو 7-6(4) اور 6-0 جبکہ عزیر خان نے محمد محمد حذیفہ خان کو 6-3، 6-3 سے شکست دی۔