مشترکہ جامع ایکشن پلان پر مکمل عمل ہونا چاہئے، چین

اقوام متحدہ ۔ 21 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ میں چین کے نائب سفیر نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ممالک کی جانب سے مشترکہ ایکشن پلان اور ایٹمی سمجھوتے پر پوری طرح عمل ہونا چاہئے اقوام متحدہ میں چین کے نائب سفیر ووہای تاو نے زور دے کر کہا کہ یہ معاہدہ تمام فریقوں کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے اور اس وقت بھی اسے آگے بڑھانے کے …

اقوام متحدہ ۔ 21 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ میں چین کے نائب سفیر نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ممالک کی جانب سے مشترکہ ایکشن پلان اور ایٹمی سمجھوتے پر پوری طرح عمل ہونا چاہئے اقوام متحدہ میں چین کے نائب سفیر ووہای تاو نے زور دے کر کہا کہ یہ معاہدہ تمام فریقوں کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے اور اس وقت بھی اسے آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔یہ فطری امر ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعمل درآمد میں ناقابل اجتناب مسائل و مشکلات موجود ہیں جنھیں اس میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔ انھوں نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کو ایک طویل عمل سے تعبیر کیا اور کہا کہ تمام فریقوں کو اس کی پابندی کرنی چاہئے اوراس کے اصولوں اور شقوں پر قدم بہ قدم عمل کرنا چاہئے ساتھ ہی اپنے وعدوں پر بھی احترام کے ساتھ عمل کرنا چاہئے۔

Leave a Reply