سال 2018ءعالمی مقابلوں میں ٹف رہنے کے باعث رینکنگ میں تنزلی آئی، آئندہ سال 2019ءمیں عالمی رینکنگ میں بہتری کےلئے پر امید ہوں، ، اعصام الحق قریشی

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) قومی بین الاقوامی ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ سال 2018ءعالمی مقابلوں میں ان کےلئے بڑا ٹف رہا ہے جس کی وجہ سے عالمی رینکنگ میں تنزلی آئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال 2019ءمیں عالمی رینکنگ میں بہتری کےلئے پر امید ہوں۔ جونیئر کھلاڑیوں کو جب بھی ضرورت پڑی تو انہیں ٹپس دینے کےلئے تیار ہوں۔ ملک میں بین …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) قومی بین الاقوامی ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ سال 2018ءعالمی مقابلوں میں ان کےلئے بڑا ٹف رہا ہے جس کی وجہ سے عالمی رینکنگ میں تنزلی آئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال 2019ءمیں عالمی رینکنگ میں بہتری کےلئے پر امید ہوں۔ جونیئر کھلاڑیوں کو جب بھی ضرورت پڑی تو انہیں ٹپس دینے کےلئے تیار ہوں۔ ملک میں بین الاقوامی ٹینس کے مقابلے بحال ہوئے ہیں جس سے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔ پیر کو ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سال 2018ءمیں انجری کے باعث ان کی عالمی رینکنگ میں تنزلی آئی ہے، پہلے وہ عالمی رینکنگ میں 20 ویں نمبر پر تھے تاہم کمر کی تکلیف کے باعث اب وہ 46 نمبر پر آگئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب وہ مکمل طور پر فٹ ہے اور بین الاقوامی مقابلوں کےلئے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019ءمیں وہ بین الاقوامی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عالمی رینکنگ میں مزید بہتر بنانے کی کوشش کرینگے۔ اعصام الحق نے کہاکہ فیڈریشن نے انہیں قومی کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دینے کا کہا تھا تو انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی پاکستان میں ہوںگے وہ قومی کھلاڑیوںکو تربیت سے نوازیں گے۔