نئی دہلی۔ 21 جولائی (اے پی پی) بھارت کے سینیئر صحافی راجدیپ سردیسائی نے کہا ہے کہ نئی دہلی سے چلنے والے ٹی وی چینل کشمیر کے زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کر سکتے اور کئی چینلوں نے خود کو قوم پرستی اور حب الوطنی کے پرچم میں لپیٹ رکھا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کشمیر میں گزشتہ ہفتہ سے کئی بڑے اِخبارات شائع نہیں ہوئے ہیں۔مدیران کا دعویٰ ہے …
بھارتی ٹی وی چینلز نے خود کو قوم پرستی اور حب الوطنی کے پرچم میں لپیٹ رکھا ہے ،کشمیر کے زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کر سکتے،تمام کشمیریوں کو مجرم اور دہشت گردی میں ملوث سمجھتے ہیں،راجدیپ سردیسائی کا نئی دہلی میں صحافیوں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب

مزید خبریں
نئی دہلی۔ 21 جولائی (اے پی پی) بھارت کے سینیئر صحافی راجدیپ سردیسائی نے کہا ہے کہ نئی دہلی سے چلنے والے ٹی وی چینل کشمیر کے زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کر سکتے اور کئی چینلوں نے خود کو قوم پرستی اور حب الوطنی کے پرچم میں لپیٹ رکھا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کشمیر میں گزشتہ ہفتہ سے کئی بڑے اِخبارات شائع نہیں ہوئے ہیں۔مدیران کا دعویٰ ہے کہ ان کی پریس اور دفاتر پر چھاپے مارے گئے اور ملازمین کو ہراساں کیا گیا۔حکومت کی جانب سے اس مبینہ کارروائی کے خلاف دہلی کے پریس کلب میں صحافیوں نے احتجاج کیا ہے۔احتجاج کے بعد صحافیوں سے ِخطاب کرتے ہوئے راجدیپ سردیسائی نے کہا کہ نئی دہلی میں بعض ٹی وی چینلز نے خود کو حب الوطنی اور قوم پرستی کے پرچم میں لپیٹ رکھا ہے، ان کا خیال ہے کہ تمام کشمیری مجرم ہیں ،ان کے خیال میں وہ کسی نے کسی طرح دہشت گردی سے منسلک ہوئے ہیں، اور یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے۔ میڈیا کے نمائندوں کو کشمیر جا کر وہاں کے عوام کو یہ سمجھانے کی کوشش کرنی چاہیے کہ بعض ٹی وی چینلوں پر وہ جو بحث مباحثے دیکھتے ہیں وہ پورے میڈیا کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتے۔








