اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ہائی کمیشن اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس و صنعت کے تعاون سے پاک۔برطانیہ بزنس کانفرنس برمنگھم میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بزنس کانفرنسزز پاکستان اور برطانیہ کے مابین کاروباری تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے میں معاون ہوں گی۔ کانفرنس سے برطانوی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب بھٹی، دولت مشترکہ …
پاکستان ہائی کمیشن اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس و صنعت کے تعاون سے برمنگھم میں پاک۔برطانیہ بزنس کانفرنس کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ہائی کمیشن اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس و صنعت کے تعاون سے پاک۔برطانیہ بزنس کانفرنس برمنگھم میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بزنس کانفرنسزز پاکستان اور برطانیہ کے مابین کاروباری تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے میں معاون ہوں گی۔ کانفرنس سے برطانوی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب بھٹی، دولت مشترکہ چیمبر کے صدر کیتھ سٹوکس سمتھ، صدر راولپنڈی چیمبر ملک شاہد، ڈائریکٹر شعبہ برائے بین الاقوامی تجارت یو کے آئن ہیرسن، مقامی بزنس برادری کے نمائندوں،کمرشل قونصلر ساجد محمود راجہ اور برمنگھم میں پاکستان کے قونصل جنرل احمر اسماعیل نے خطاب کیا۔ ساجد محمود نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات کا جائزہ پیش کیا اور پاکستان کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری میں کاروباری مواقع کو اجاگر کیا۔ کانفرنس کے موقع پر گریٹر برمنگھم چیمبر آف کامرس اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے۔








