اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان میں اسلامی بینکاری کے شعبہ کی سالانہ شرح نمو20 فیصد سے زائد رہی ہے جبکہ بینکنگ کے شعبہ اثاثہ جات میں اسلامی بینکاری کے اثاثوں کا حصہ 13.6 فیصد جبکہ مجموعی ڈیپازٹس میں اسلامی بینکاری کا حصہ 14.7 فیصد ہے۔ اسلامک فنانشل سروسز بورڈ (آئی ایس ایف بی) کی” فنانشل سٹیبیلیٹی رپورٹ 2018ئ“ کے مطابق اسلامی …
گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان میں اسلامی بینکاری کے شعبہ کی سالانہ شرح نمو 20 فیصد سے زائد رہی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان میں اسلامی بینکاری کے شعبہ کی سالانہ شرح نمو20 فیصد سے زائد رہی ہے جبکہ بینکنگ کے شعبہ اثاثہ جات میں اسلامی بینکاری کے اثاثوں کا حصہ 13.6 فیصد جبکہ مجموعی ڈیپازٹس میں اسلامی بینکاری کا حصہ 14.7 فیصد ہے۔ اسلامک فنانشل سروسز بورڈ (آئی ایس ایف بی) کی” فنانشل سٹیبیلیٹی رپورٹ 2018ئ“ کے مطابق اسلامی بینکنگ کے اثاثوں میں 8.3 فیصد کے اضافے سے ان کی مالیت 2کھرب ڈالر سے بڑھ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سالوں کے دوران پاکستان میں روایتی بینکاری کی بجائے اسلامی بینکاری کے شعبہ کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور صارفین کی بڑی تعداد اسلامک بینکنگ کے شعبہ کو ترجیح دیتی ہے جس کے پیش نظر ملک میں روایتی بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے والے بینکوں نے اسلامی بینکاری کی خدمات کی فراہمی شروع کی ہے اور اسلامی بینکنگ کی صنعت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔








