اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پاکستان ساﺅتھ افریقہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ۔ وہ جمعہ کو ساﺅتھ افریقہ کے ہائی کمشنر میپینڈیلو جیلیل سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہیں تھیں ،دونوں ممالک کی دفاعی پیداواری شعبے میں تعاون بڑھانے کی اہیمت کو اجاگر کیا گیا ۔دونوں شخصیات نے ہاہمی مفاد کے امور ،دفاعی …
وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا زبیدہ جلال سے ساﺅتھ افریقہ کے ہائی کمشنر میپینڈیلو جیلیل کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پاکستان ساﺅتھ افریقہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ۔ وہ جمعہ کو ساﺅتھ افریقہ کے ہائی کمشنر میپینڈیلو جیلیل سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہیں تھیں ،دونوں ممالک کی دفاعی پیداواری شعبے میں تعاون بڑھانے کی اہیمت کو اجاگر کیا گیا ۔دونوں شخصیات نے ہاہمی مفاد کے امور ،دفاعی پیداوار ،ثقافت ،سیاحت ،زراعت ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 1994میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہیں ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فوجی اور دفاعی تعلقات میں اضافے کے مواقعوں کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ۔وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ منصوبے کے امکانات کو تلاش کریں ، پاکستان میں دفاعی صنعت بھرپور انداز میں ترقی کررہی ہے ۔انہوں نے دفاعی وفود کے تبادلے پر بھی زور دیا۔









