اسلام آباد ۔15دسمبر(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کیچ( بلوچستان) کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ شہید اہلکاروں کے درجات کے بلندی کےلئے دعا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ شب کیچ حملے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے …
وزیر اعظم عمران خان کی کیچ( بلوچستان )کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔15دسمبر(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کیچ( بلوچستان) کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ شہید اہلکاروں کے درجات کے بلندی کےلئے دعا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ شب کیچ حملے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں کسی صورت ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔









