لیبیا میں غیراعلانیہ فوجی موجودگی پر فرانس سے وضاحت طلب

طرابلس ۔ 22 جولائی (اے پی پی) لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قومی حکومت نے کہا ہے کہ فرانس نے ملک میں اپنے فوجیوں کی موجودگی سے متعلق اس کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔اس نے واضح کیا ہے کہ لیبیا کی قومی خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔لیبیا کی حکومت نے فرانس کی جانب سے خانہ جنگی کا شکار ملک میں ہیلی کاپٹر …

طرابلس ۔ 22 جولائی (اے پی پی) لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قومی حکومت نے کہا ہے کہ فرانس نے ملک میں اپنے فوجیوں کی موجودگی سے متعلق اس کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔اس نے واضح کیا ہے کہ لیبیا کی قومی خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔لیبیا کی حکومت نے فرانس کی جانب سے خانہ جنگی کا شکار ملک میں ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کے اعلان کے ردعمل میں یہ بیان جاری کیا ہے۔لیبیا کی قومی اتحاد کی صدارتی کونسل نے اس اعلان کے ردعمل میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے فرانس سے تین فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کی وضاحت کے لیے کہا ہے

Leave a Reply