کابل ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں سہہ فریقی اجلاس کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو افغان وزارت خارجہ میں اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان وزیر خارجہ نے مفاہمتی عمل کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود …
شاہ محمود قریشی کی اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ملاقات
کابل ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں سہہ فریقی اجلاس کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو افغان وزارت خارجہ میں اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان وزیر خارجہ نے مفاہمتی عمل کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان وزیر خارجہ کے ساتھ افغانستان میں قید پاکستانی قیدیوں کی حوالگی کا معاملہ بھی اٹھایا۔









