اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایک روزہ کامیاب دورہ افغانستان مکمّل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔اس دورے کے دوران جہاں انہوں نے پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکرات میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی وہاں انہوں نے افغانستان کے صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور وزیر خارجہ افغانستان صلاح الدین ربانی اور چینی ہم منصب وانگ ژی …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایک روزہ کامیاب دورہ افغانستان مکمّل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایک روزہ کامیاب دورہ افغانستان مکمّل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔اس دورے کے دوران جہاں انہوں نے پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکرات میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی وہاں انہوں نے افغانستان کے صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور وزیر خارجہ افغانستان صلاح الدین ربانی اور چینی ہم منصب وانگ ژی سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔پاکستان افغانستان دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن واستحکام، تعمیر و ترقی اور انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے یہ دورہ انتہائی اہم اور سودمند ثابت ہو گا۔









