جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پیر کو قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریم سپریم کورٹ کی عمارت میں منعقد ہوئی۔ جسٹس منظور احمد ملک نے جسٹس سعید کھوسہ سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں اعلیٰ …

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پیر کو قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریم سپریم کورٹ کی عمارت میں منعقد ہوئی۔ جسٹس منظور احمد ملک نے جسٹس سعید کھوسہ سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں، سینئر وکلائ، بار کے اراکین اور عدالتی عملہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے بیرون ملک دورے کے دوران بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ذمہ داریاں ادا کریں گے۔