اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے غوروخوض کے بعد اوپن بولی کے ذریعے نئے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنسوں کی منظوری دےدی ہے۔ ترجمان پیمرا کے جاری بیان کے مطابق سیٹلائٹ ٹی وی چینلز لائسنسوں کے اجراءکا عمل لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے باعث روک دیا گیا تھا جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ پیمرا کے مستقل چیئرمین …
پیمرا نے اوپن بولی کے ذریعے نئے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنسوں کی منظوری دےدی
اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے غوروخوض کے بعد اوپن بولی کے ذریعے نئے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنسوں کی منظوری دےدی ہے۔ ترجمان پیمرا کے جاری بیان کے مطابق سیٹلائٹ ٹی وی چینلز لائسنسوں کے اجراءکا عمل لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے باعث روک دیا گیا تھا جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ پیمرا کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کے بعد معاملہ کو دوبارہ مشتہر کیا جائے۔ اتھارٹی نے عدالتی احکامات کی روشنی میں متعدد لائسنسوں کے اجراءکا بھی فیصلہ کر رکھا ہے۔ اتھارٹی نے پیمرا ٹیلی ویژن براڈ کاسٹ سٹیشن آپریشنز 2012ءاور سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنسوں/ڈائریکٹرز کی سکیورٹی کلیئرنس کے حوالہ سے قواعد میں ترمیم کی بھی منظوری دی ہے۔ اتھارٹی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور اور بیکن ہاﺅس نیشنل یونیورسٹی لاہور کے دو غیر کمرشل ایف ایم ریڈیو لائسنسوں کے اجراءکی بھی منظوری دی ہے۔ اسی طرح ایک موبائل ٹی وی (ویڈیو اینڈ آڈیو مواد کی فراہمی) سروسز کا لائسنس جاری کرنے کی بھی منظوری دی جو آئیڈیشن پرائیویٹ لمیٹڈ اسلام آباد اور دو انٹرنیٹ پروٹوکول ٹیلی ویژن ڈسٹری بیوشن لائسنسز کی بھی منظوری کے علاوہ اتھارٹی نے ڈی ٹی ایچ لائسنسنگ کی حیثیت پر بھی نظرثانی کی اور قانون کے مطابق مناسب فیصلہ لیا ہے۔ اتھارٹی کے اراکین نے وفاقی حکومت کی نمائندگی کے آرڈیننس میں ترمیم کی روشنی میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا بطور ممبر خیرمقدم کیا۔ پیمرا کے 146ویں اجلاس کی صدارت چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کر رہے تھے جبکہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل اور دیگر اراکین بشمول پنجاب سے نرگس ناصر، کے پی سے شاہین حبیب اﷲ، سندھ سے سرفراز خان جتوئی، چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید اور ایگزیکٹو ممبر پیمرا اشفاق جمانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔









