وفا قی وزیرتعلیم شفقت محمو د کا جی سی یو میں نفسیات پر عالمی کانفرنس سے خطاب

لاہور۔17 دسمبر(اے پی پی ) وفا قی وزیرتعلیم شفقت محمو د نے کہا ہے کہ سماجی علوم کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جنس، مذہب اور ثقافت سنجیدہ ایشوز ہیں ، ریسرچ کےلئے بجٹ میں اضافہ کریں گے، مجھے فخر ہے کہ میں جی سی یونیورسٹی چھ سال پڑھا اور دو سال پڑھایا، وہ گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور میںسائیکالوجی میں جنس، مذہب اور ثقافت کے موضوع …

لاہور۔17 دسمبر(اے پی پی ) وفا قی وزیرتعلیم شفقت محمو د نے کہا ہے کہ سماجی علوم کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جنس، مذہب اور ثقافت سنجیدہ ایشوز ہیں ، ریسرچ کےلئے بجٹ میں اضافہ کریں گے، مجھے فخر ہے کہ میں جی سی یونیورسٹی چھ سال پڑھا اور دو سال پڑھایا، وہ گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور میںسائیکالوجی میں جنس، مذہب اور ثقافت کے موضوع پرتین روزہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے، افتتاحی تقریب سے امریکی سائیکاجی ایسوسی ایشن کے چیف ایجوکیشن آفیسرڈاکٹر جیمی ڈیزگرانڈوز ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ، ڈین ڈاکٹر طاہر کا مران اور شعبہ نفسیات کی صدر ڈاکٹر شاہدہ بتول نے بھی خطاب کیا ، کانفرنس میں امریکہ، جرمنی، برطانیہ اور ایران سے ماہرین نے شرکت کی، وفا قی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ سماجی علوم کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جنس، مذہب اور ثقافت سنجیدہ ایشوز ہیں ، انہوں نے کہا کہ ریسرچ کےلئے بجٹ میں بھی اضافہ کریں گے جبکہ جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ڈگریاں ہونی چاہئے، وزیر تعلیم نے بتایا کہ مجھے فخر ہے کہ میں جی سی یونیورسٹی میں چھ سال پڑھا ہوں اور دو سال پڑھایا بھی ہے ، اس مو قع پر وائس چانسلر نے کہا کہ یو نیورسٹیو ں کے چارٹرز پر نظر ثا نی کی ضرورت ہے ،نئے کیمپس کی تکمیل کے بعد جی سی یو نیورسٹی کی ترقی میں تیزی آئےگی ۔