اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ادارہ جاتی اصلاحات و سادگی ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاہے کہ ملک کو اسوقت سرتاج عزیز جیسے سیاستدانوں کی ضرورت جوکہ اپنے ویژن اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار اداکریں۔یہ بات انہوں نے ایس ڈی پی آئی کی جانب سے سابق وزیرخارجہ سرتاج عزیز کی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ادارہ جاتی اصلاحات و سادگی ڈاکٹر عشرت حسین کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ادارہ جاتی اصلاحات و سادگی ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاہے کہ ملک کو اسوقت سرتاج عزیز جیسے سیاستدانوں کی ضرورت جوکہ اپنے ویژن اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار اداکریں۔یہ بات انہوں نے ایس ڈی پی آئی کی جانب سے سابق وزیرخارجہ سرتاج عزیز کی زندگی اور کامیابیوں کے بارے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیزعلم کا خزانہ ہونے کے علاوہ ملک کا اثاثہ ہیں۔انہوں نے خارجہ امور سے لیکر خزانہ اور دیگر شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انکی اصول پسندی کی بدولت انہوں نے بڑے کارہاہے نمایاں سرانجام دیئے ہیں۔ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ سرتاج عزیز کی پالیساں ہمیشہ عام آدمی کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کی قابلیت اور ملک وقوم کیلئے خدمات اس بات کا تقاضا کرتی تھیں کہ ان کو صدر پاکستان بنایاجاتالیکن بدقسمتی سے ایسا نہ کیاگیا۔انہوں نے کہا اب بھی ان کا کردار ملک وقوم کیلئے جاری ہے جوکہ ایک مثال ہے۔









