ہالینڈ کا متوقع طوفان کے باعث ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ

ایمسٹرڈیم ۔ 8 جنوری (اے پی پی) ہالینڈ کی فضائی کمپنی کے ایل ایم نے ایمسٹرڈم سے ڈیڑھ سو سے زائد مسافر پروازوں کی آمد و رفت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر لائن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ159 پروازیں ایمسٹرڈم سے یا تو روانہ ہونا تھیں یا انہیں وہاں اترنا تھا۔ یہ فیصلہ ایک بڑے متوقع طوفان کے باعث کیا گیا۔ کے ایل ایم نے، جس …

ایمسٹرڈیم ۔ 8 جنوری (اے پی پی) ہالینڈ کی فضائی کمپنی کے ایل ایم نے ایمسٹرڈم سے ڈیڑھ سو سے زائد مسافر پروازوں کی آمد و رفت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر لائن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ159 پروازیں ایمسٹرڈم سے یا تو روانہ ہونا تھیں یا انہیں وہاں اترنا تھا۔ یہ فیصلہ ایک بڑے متوقع طوفان کے باعث کیا گیا۔ کے ایل ایم نے، جس نے فرانسیسی کمپنی ایئر فرانس کے ساتھ تجارتی اتحاد کر رکھا ہے، بتایا کہ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ایمسٹرڈم کے شیپول ایئر پورٹ پر معمول کی ٹریفک صرف ایک رن وے تک محدود کر دی جائے گی۔ ایمسٹرڈم کا یہ ایئر پورٹ یورپ کا تیسرا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے۔

مزید خبریں