بغداد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہے کہ خطے کے ملکوں کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ بغداد میں ایرانی اور عراقی تاجروں اور سرمایہ داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ خطے کے ملکوں کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ انہوں نے طاقتور خطے کے قیام سے متعلق ایران کے نظریات …
خطے کے ملکوں کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے، ایران

مزید خبریں
بغداد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہے کہ خطے کے ملکوں کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ بغداد میں ایرانی اور عراقی تاجروں اور سرمایہ داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ خطے کے ملکوں کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ انہوں نے طاقتور خطے کے قیام سے متعلق ایران کے نظریات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طاقتور خطہ وہ ہوتا ہے جس میں ہمسایہ ممالک دوسرے کی ترقی و پیشرفت کو اپنی ترقی و پیشرفت سمجھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس پرامن خطے میں جنگوں کے بجائے مذاکرات، اسلحہ کی دوڑ کے بجائے تعاون اور بیرونی طاقتوں پر بھروسہ کرنے کے بجائے آپس میں بردارانہ تعلقات کو رواج دینے کی ضرورت ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ باہمی اعتماد کے ذریعے ایک طاقتور اور پرامن خطہ آباد کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم مقصد کے حصول کے لیے ایران خطے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے تیار ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی حد بندی کا قائل نہیں۔








