اقوام متحدہ نے دسمبر میں یمن میں9.5 ملین افراد کے کھانے کی ضروریات پوری کیں

اقوام متحدہ ۔ 16 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جانب سے گزشتہ ماہ یمن میں 9.5 ملین افراد کو کھانے پینے کی اشیاء کے لیے ووچر فراہم کئے گئے۔ اس عالمی ادارے کے فوڈ پروگرام کے مطابق یمن کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اشیاء خورد و نوش کی تقسیم میں مشکلات کا سامنا رہا ورنہ ہر ماہ دس ملین افراد کی کھانے کی ضروریات پوری کرنے کا …

اقوام متحدہ ۔ 16 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جانب سے گزشتہ ماہ یمن میں 9.5 ملین افراد کو کھانے پینے کی اشیاء کے لیے ووچر فراہم کئے گئے۔ اس عالمی ادارے کے فوڈ پروگرام کے مطابق یمن کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اشیاء خورد و نوش کی تقسیم میں مشکلات کا سامنا رہا ورنہ ہر ماہ دس ملین افراد کی کھانے کی ضروریات پوری کرنے کا ہدف حاصل کر لیا جاتا ہے۔ یمن میں جاری چار سالہ جنگ کے دوران ملک کی نصف سے زائد یعنی 15.9 ملین آبادی شدید قسم کی غذائی قلت کا شکار ہے۔

مزید خبریں