وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ لِلہ تا جہلم روڈ دو رویہ ہونے سے پورے جہلم خصوصاً این اے 67کے عوام کی زندگیاں بدل جائیں گی۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس منصوبے کی اہمیت کو سمجھا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ لِلہ تا جہلم روڈ دو رویہ ہونے سے پورے جہلم خصوصاً این اے 67کے عوام کی زندگیاں بدل جائیں گی۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس منصوبے کی اہمیت کو سمجھا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ دو رویہ سڑک نہ صرف جہلم کے عوام کے لئے سہولت فراہم کرے گی بلکہ موٹر وے کو جی ٹی روڈ سے منسلک کرنا بھی تزویزاتی حوالے سے بہت اہم ہے۔

مزید خبریں