وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی سے پی آئی اے کے چیئرمین ایئر مارشل ارشد محمود ملک کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی سے پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) کے چیئرمین ایئر مارشل ارشد محمود ملک نے یہاں ملاقات کی جس میں بیرونی تجارت بڑھانے اور ملکی تجارت کے استحکام کےلئے تعاون پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی سے مثبت اثرات آئیں گے، نیشنل کیریئر …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی سے پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) کے چیئرمین ایئر مارشل ارشد محمود ملک نے یہاں ملاقات کی جس میں بیرونی تجارت بڑھانے اور ملکی تجارت کے استحکام کےلئے تعاون پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی سے مثبت اثرات آئیں گے، نیشنل کیریئر کو دوبارہ سے اپنے قدموں پر کھڑا کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا خسارہ کم کرکے اسے منافع بخش بنائیں گے، یہ وہی لیکیجز ہیں جنہیں بند کرکے مالیاتی خسارہ اور گردشی قرض کم ہو سکے گا۔

مزید خبریں