گوادر میں کپر کے مقام پر شپ بریکنگ یارڈ تعمیر کی جائے گی ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ گوادر میں کپر کے مقام پر شپ بریکنگ یارڈ تعمیر کی جائے گی جسکی تعمیر سے گوادر سمیت ملک بھر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا اس منصوبوں کے شروع ہوتے ہی 5ہزار نوجوان کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے، اس میں اولین ترجیح کپر کے مقامی لوگوں دی جائے گی …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ گوادر میں کپر کے مقام پر شپ بریکنگ یارڈ تعمیر کی جائے گی جسکی تعمیر سے گوادر سمیت ملک بھر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا اس منصوبوں کے شروع ہوتے ہی 5ہزار نوجوان کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے، اس میں اولین ترجیح کپر کے مقامی لوگوں دی جائے گی اس بعد میں گوادر مکران ڈویژن اور پھر بلوچستان کے نوجوان کو روزگار دیا جائے گا۔ وہ اپنے دورے گوادر اور تربت کے مواقع پر گوادرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر سابق نگراں صوبائی وزیر میر نوید کلمتی اور سابق ضلع ڈسٹرکٹ چئرمین بابو گلاب اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق سمت دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ زبیدہ جلال نے کہا کہ آج گوادر بندرگاہ تعمیر ہو کرکام کررہی ہے اور بندرگاہ پر دنیا بھر کی نظریں لگاگے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ میرانی ڈیم کوسٹل ہائی وے اور زبیدہ جلال روڈ تربت بھی میرے سابق حکومت کے منصوبے ہیں ،ان اجتماعی منصوبوں سے آج عوام بھرپور استفادہ کر رہے ہیں جو ملک بھر اور پورے خطے کی خوشحالی کے باعث ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی مسائل اور علاقے کی ترقی کےلئے مخصانہ کوششیں کررہی ہے، گوادر کی ترقی میں مقامی لوگوں کو اولین ترجیحات دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیری کے شعبے کی ترقی اور ماہی گیروں کے فلاح و بہبود کےلئے بھی حکومت ہرممکن اقدامات کررہےہیں گوادر کی ترقی میں مقامی لوگوں کو اولین ترجیحات دی جائے گی حکومت کی اس عمل میں نیک نیتی کا عنصر شامل ہے اس حوالے سے کسی کو شک وشبہات کی ضرورت نہیں ہے ماضی کی غلط پالیسی کی واجہ سے بہت سے منصوبے سست روی کا شکار ہوئے ہیں انہیں درست کرنے کے لیے موجودہ حکومت مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں گوادر میں کپر کے مقام پر کنسٹرکشن یارڈ اور آئل سروس پروجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں اس منصوبوں کے شروع میں پانچ ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ان ملازمتوں میں مقامی لوگوں کو اولین ترجیح دی جائے گی این آرڈی سی کے گوادر کے حقوق کی تحفظ کرتے ہوئے سب سے پہلے مقامیوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے جبکہ گریڈ 1سے 16گریڈ تک مقامی اور بلوچستان کے لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں فراہم کی جائیں گی شپ بریکینگ یارڈ کو جدید خطوط پر استوار کرکے جدید سہولیات اور جدید ایڈوانس طریقے سے لاو¿نج کرکے کار آمد بنائیں گے جس سے ماحولیات کے تمام فیکٹس کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ 10بلین ڈالرز سے سعودی حکومت آئل ریفائنری پروجیکٹ بھی شروع ہو نے جارہے ہیں جو اس خطے کے لیے انہتائی اہم ہے ان تمام منصوبوں کو مد نظر کرتے ہوئے ابھی سے گوادر سمیت بلوچستان بھر کے لوگوں کو ٹیکنیکل تعلیم کے لیے پروجیکٹ شروع ہو رہے ہیں جبکہ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کو پرائیوٹ فرم کے لیے کوششیں کررہےہیں تاکہ علاقے کےلئے جدید ٹیکنیکل تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے جس سے یہاں کے مقامی نوجوان مسیفد ہوکر انے والے دنوں میں اعلی مقام حاصل کریں بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ گوادر سمیت بلوچستان بھر کے فارغ التحصیل انجینئرز کےلئے کوشش کررہے ہیں کہ انہیں نیشنل کمپنیوں میں تربیت دلائیں تاکہ ٹرینڈ بلوچستان میں شروع ہونے والے پراجیکٹس میں اپنا حصہ لے سکے۔

مزید خبریں