اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر جہاں بھی اپنے مذموم مقاصد کیلئے سر اٹھانے کی کوشش کریں گے تو ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ منگل کو یہاں جاری بیان میں وزیراعظم نے آرمی اور ایف سی کی جانب سے بروقت …
وزیراعظم عمران خان کی ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر جہاں بھی اپنے مذموم مقاصد کیلئے سر اٹھانے کی کوشش کریں گے تو ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ منگل کو یہاں جاری بیان میں وزیراعظم نے آرمی اور ایف سی کی جانب سے بروقت کارروائی اور بڑے نقصان سے بچانے پر سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے، ہماری بہادر افواج، پولیس اور قوم کے حوصلے بلند ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد عناصر جہاں بھی اپنے مذموم مقاصد کیلئے سر اٹھانے کی کوشش کریں گے ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوںاور ان کے سہولت کاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔








