اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جلد ملک معاشی بحران سے نکل آئے گا۔ جمعہ کو جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے پاکستان بناو¿ سرٹیفکیٹس کے اجراءپر حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے منصوبے کی کامیابی کیلئے نیک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت …
تباہ حال معاشی ڈھانچے کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام مثبت نتائج دے رہے ہیں، ارشد داد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جلد ملک معاشی بحران سے نکل آئے گا۔ جمعہ کو جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے پاکستان بناو¿ سرٹیفکیٹس کے اجراءپر حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے منصوبے کی کامیابی کیلئے نیک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اس منصوبے سے حوصلہ افزاءنتائج کی توقع ہے۔ ارشد داد نے کہاکہ ملکی معیشت کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، تباہ حال معاشی ڈھانچے کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام مثبت نتائج دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ادوار میں ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث معاشی ڈھانچے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔








