اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر آ بی وسائل فیصل واوڈا نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کے استعمال نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے اور متعدد معصوم کشمیری پیلٹ گن کا نشانہ بنے …
وفاقی وزیر آ بی وسائل فیصل واوڈا کی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر آ بی وسائل فیصل واوڈا نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کے استعمال نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے اور متعدد معصوم کشمیری پیلٹ گن کا نشانہ بنے ہیں۔ انہوں نے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری ماو¿ں بہنوں کی بے حرمتی کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کی حقیقت کا پول کھل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ ہزاروں بے گناہ کشمیریوں نے جدو جہد آزادی میں اپنی جانیں قربان کی ہیں لیکن بے گناہ کشمیری نوجوانوں، بھائیوں اور بہنوں کا لہو رایگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھارت پر مسئلہ کشمیر کے جلد حل کے لئے ذور ڈالے۔ کشمیریوں سے پاکستانیوں کا خون کا رشتہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ کشمیربارے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ دور حکومت میں مسئلہ کشمیر پر واضح پیش رفت ہوگی اور پاکستان بے گناہ کشمیریوں کی پرامن جدو جہد آزادی کی ہمیشہ کی طرح حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کشمیر پر کبھی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔








