وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع لندن سے خصوصی پیغام

لندن ۔ 5 فروری (اے پی پی) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لندن سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج پانچ فروری کا دن ہے، پوری پاکستانی قوم آج مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے جنہوں نے بڑی ہمت، عزم، حوصلے اور تدّبر کے ساتھ بربریت کا مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے …

لندن ۔ 5 فروری (اے پی پی) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لندن سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج پانچ فروری کا دن ہے، پوری پاکستانی قوم آج مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے جنہوں نے بڑی ہمت، عزم، حوصلے اور تدّبر کے ساتھ بربریت کا مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہوتی کہ اگر حریت قیادت بھی آج آزاد ہوتی۔ کاش انہیں اظہار کا موقع ملتا اور کاش لوگ سنگینوں کے نیچے آزادی کے نعرے نہ لگا رہے ہوتے۔ انہوں نے اس عزم کا ظہار کیا کہ یہ حق کشمیریوں کو مل کر رہے گا کیونکہ یہ عزم، یہ ہمت اور یہ حوصلہ اگلی نسل کو منتقل ہو چکا ہے۔ یہ واضح ہو چکا ہے کہ یہ تحریک کامیاب ہو کر رہے گی آج پاکستان کا بچہ بچہ، پاکستان کا دانشور طبقہ اور ہر وہ شخص جس کے پاس قلم کی طاقت ہے وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ماو¿ں، بہنوں اور بچوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جو حق خودارادیت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔