صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری ویڈیو پیغام

اسلام آباد/مظفر آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی طویل فہرست ہے جسے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں مرتب کیا گیا ہے،بھارتی قابض افواج چن چن کر کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہی ہے، منگل کویوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیلٹ …

اسلام آباد/مظفر آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی طویل فہرست ہے جسے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں مرتب کیا گیا ہے،بھارتی قابض افواج چن چن کر کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہی ہے، منگل کویوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیلٹ گن کے استعمال سے ہزاروں افراد بینائی سے محروم ہو گئے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں سیاسی کارکنوں اور قائدین کو غیر قانونی طور پر قید رکھا جا رہا ہے۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی طویل فہرست ہے جسے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں مرتب کیا گیا ہے، اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ ہندوستان کے خلاف فرد جرم بھی ہے۔سردار مسعود خان نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو کہنا چاہتے ہیں جو قیامت آپ پر ڈھائی جا رہی ہے ہم اس کا مکمل ادراک رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہآپ کی تکلیف ہماری تکلیف ہے، آپ کا درد ہمارا درد ہے۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ،آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر ایک ہی جسم کے مختلف حصے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کی آزادی اور حق خودارادیت تک اپنی سیاسی اور سفارتی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہو جاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔