اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی و عالمی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے،مسئلہ کشمیر ایک علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ حقِ خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے، پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے،منگل کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر …
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی و عالمی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے،مسئلہ کشمیر ایک علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ حقِ خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے، پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے،منگل کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی طرف سے ہونے والے ظلم و بربریت کو روکنے کے لیے متعدد قرادادیں منظور کی ہیں،کشمیر میں طاقت کے استعمال سے تحریکِ آزادی کو دبایا جا سکتا ہے اورنا ہی اس مسئلہ پر پاکستان کے اصولی موقف کو بدلا جا سکتا ہے، جنوبی ایشیاءمیں اس وقت تک پائیدار امن کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتاجب تک دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت مقبوضہ وادی میں طاقت کے استعمال ا ور جبر و تشددکو بند نہیں کرتا۔پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جد و جہد کی ہر فورم پر اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنے پیغام میں کہاکہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے طاقت کے بل بوتے پر قبضہ جدید معاشر ے کی اخلاقی اقدار اور عوام کے بنیادی حقِ خودارادیت کے منافی ہے، پاکستان مقبوصہ وادی میں کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے لیے جاری جدو جہد کی ہر سطح پر اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان مظلوم کشمیری عوام کی آواز ہے اور مصیبت کی ہر گھڑی میںان کے ساتھ رہے گا۔








