تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کا یوم یکجہتی کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءکو ایٹمی تصادم سے محفوظ بنانے کیلئے کشمیر کا حل ناگزیر ہے، اہل کشمیر کی جدوجہد آزادی کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اہل کشمیر نے اپنی آزادی کیلئے لازوال قربانیوں کی ایک تاریخ رقم کی ہے ۔منگل کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنے …

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءکو ایٹمی تصادم سے محفوظ بنانے کیلئے کشمیر کا حل ناگزیر ہے، اہل کشمیر کی جدوجہد آزادی کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اہل کشمیر نے اپنی آزادی کیلئے لازوال قربانیوں کی ایک تاریخ رقم کی ہے ۔منگل کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنے پیغام میںانہوں نے کہا کہ بھارت سات دہائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو مانند نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی کو عملی طور پر ایک عقوبت خانے میں تبدیل کر چکا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت حکومت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے دوام کیلئے انسانیت سوز جرائم کا سہارا لے رکھا ہے۔ انہون نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کارویہ تفریق اور لاتعلقی پر مبنی ہے ۔عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرے ۔