33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کا...

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کا سیمنیار سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں،کشمیر کی سیاسی¾ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، عالمی برادری اورمسلمہ امہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو ایوان صدر میں کشمیر کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، کشمیری اپنے بنیادی حقوق کےلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کشمیر کی سیاسی¾ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،مسلمہ امہ کو کو بھی مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=133108

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں