محمد بن سلمان نے خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا، سعودی وزیر خارجہ

ریاض ۔09 فروری(اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ ملکی ولی عہد محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا تھا۔ قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہزادہ سلمان نے خاشقجی قتل سے ایک برس قبل ان پر ’گولی استعمال‘ کرنے کی بات کی تھی۔ امریکی میڈیا …

ریاض ۔09 فروری(اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ ملکی ولی عہد محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا تھا۔ قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہزادہ سلمان نے خاشقجی قتل سے ایک برس قبل ان پر ’گولی استعمال‘ کرنے کی بات کی تھی۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الجبیر نے اس مضمون پر گفتگو کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا وہ یہ بات مصدقہ طور پر کہہ سکتے ہیں کہ خاشقجی کو قتل کرنے کے لیے کسی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے گئے تھے۔