اسرائیل فلسطینی اسیران کو اذیت کی موت دے کرقتل کر رہا ہے، عرب لیگ

قاہرہ ۔ 9 فروری (اے پی پی) عرب لیگ نے اسرائیلی حکومت اور دیگر ریاستی اداروں کی فلسطینی اسیران کے حوالے سے اختیار کردہ ظالمانہ پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی قیدیوں کو سسک سسک کر مرنے اور اذیت کی موت سے دوچار کرنے کی مجرمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ نے جیل میں …

قاہرہ ۔ 9 فروری (اے پی پی) عرب لیگ نے اسرائیلی حکومت اور دیگر ریاستی اداروں کی فلسطینی اسیران کے حوالے سے اختیار کردہ ظالمانہ پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی قیدیوں کو سسک سسک کر مرنے اور اذیت کی موت سے دوچار کرنے کی مجرمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ نے جیل میں اسرائیلی کی مجرمانہ غفلت اور غیرانسانی سلوک کے نتیجے میں شہید ہونے والے فارس بارود کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عرب لیگ فارس بارود کے شہادت کو اسرائیل کا ماورائے عدالت قتل قرار دیتے ہوئے اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی پرعائد کرتی ہے۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون برائے امور فلسطین سعید ابو علی نے ایک بیان میں کہا کہ فارس بارود کی اسرائیلی عقوبت خانے میں شہادت اسرائیلی ریاست کے فلسطینی اسیران کے حوالے سے جرائم کی ایک نئی کڑی ہے۔ عرب لیگ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطییوں کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔