امریکی سٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان

نیویارک ۔ 29 جولائی (اے پی پی) امریکی سٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان رہا جس کی وجہ سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ”فیس بک“ کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کی صورتحال ہے۔ امریکی حصص بازاروں میں کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.2 فیصد کے اضافے سے 2170.06 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ نسدق کمپوزٹ انڈیکس 0.3 فیصد کی بہتری سے …

نیویارک ۔ 29 جولائی (اے پی پی) امریکی سٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان رہا جس کی وجہ سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ”فیس بک“ کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کی صورتحال ہے۔ امریکی حصص بازاروں میں کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.2 فیصد کے اضافے سے 2170.06 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ نسدق کمپوزٹ انڈیکس 0.3 فیصد کی بہتری سے 5154.98 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم ڈو جونز انڈسٹیل ایوریج انڈیکس 0.1 فیصد کی کمی سے 18456.35 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

Leave a Reply