قومی معیشت کو قدرتی آفات سے 18 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا، اے ڈی بی

92
پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے، بہت سے لوگ اپنے گھر، روزگار اور کاروبار سے محروم ہوگئے، اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی)10 سال کے دوران قدرتی آفات کے باعث قومی معیشت کو 18 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو قدرتی آفات کے باعث ہونے والے نقصان کا سامان ہے اور صرف سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی) کو سالانہ 3 تا 4 فیصد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2005ء سے 2015ء کے دوران قدرتی آفات کی وجہ سے قومی معیشت کو 18 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔