اسلام آباد۔ 23 فروری (اے پی پی)پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمان نے تجمل عباس آئی ٹی ایف پاکستان ورلڈ جونیئر رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ ہفتہ کو سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے بواﺅ سنگلز کے فائنل میں پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمان نے کویت کے بدر البداللہ کو 6-1 اور 6-2 یکطرفہ مقابلہ میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بوائز ڈبلز فائنل میں …
پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمان نے تجمل عباس آئی ٹی ایف پاکستان ورلڈ جونیئر رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 23 فروری (اے پی پی)پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمان نے تجمل عباس آئی ٹی ایف پاکستان ورلڈ جونیئر رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ ہفتہ کو سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے بواﺅ سنگلز کے فائنل میں پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمان نے کویت کے بدر البداللہ کو 6-1 اور 6-2 یکطرفہ مقابلہ میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بوائز ڈبلز فائنل میں ترکی کے بیرک الس ای این سی اور ٹوگن مکزیوم نے پاکستان کے شعیب خان اور خذیفہ عبدالرحمان کو 1-6، 7-6 (3) اور 11-9 سے ہرا کر ڈبل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گرلز سنگل فائنل میں ترکی کی ایاسی گل نے روس کی ارینا والی ٹووا کو 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا ہے۔ گرلز ڈبلز فائنل میں ہانگ کانگ کی کیت یی کائے ایو ینگ اور اریکا کنا ہاگی اور سری لنکا کی انجلیکا کریرا اور ملیشیاءکی حناح سین این یپ کو 6-7(2)،7-6(3) اور 10-8 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ ایونٹ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پیٹرن پی ٹی ایف سینیٹر سید دلاور عباس ، اسلام آباد ٹینس فیڈریشن کے صدر طارق مرتضیٰ بیگ، ڈی جی سپورٹس آرمی بریگیڈیئر ظہیر اختر، پی ٹی ایف انتظامیہ اور ترکی کے سفارتخانہ کی شخصیات بھی موجود تھیں۔ پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے آرگنائزنگ کمیٹی آئی ٹی اور پی ٹی ایف سٹاف کی ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر ان کی کوششوں سراہا۔انہوں نے کھلاڑیوں اور والدین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سینیٹر سید دلاور عباس نے بھی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور آرگنائز رز کی ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر ان کی تعریف کی۔ انہوں آئی ٹی ایف سپانسرز، پی ٹی ایف، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور ٹیکنیکل سٹاف کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پی ٹی ایف کے صدر کی طرف سے پاکستان میں ٹینس کے فروغ پر ان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ محمد عارف قریشی آئی ٹی ایف کے سپروائزر نے میڈیا ، پی ٹی ایف، اسلام آباد ٹینس ایوسی ایشن اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن بالخصوص غیرملکی کھلاڑیوں کی جانب سے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔








