دبئی ۔ 24 فروری (اے پی پی) بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد جنوبی افریقن ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئی، سری لنکن ٹیم چھٹے نمبر پر برقرار ہے، بلے بازوں میں کوسل مینڈس 11 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں …
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان
دبئی ۔ 24 فروری (اے پی پی) بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد جنوبی افریقن ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئی، سری لنکن ٹیم چھٹے نمبر پر برقرار ہے، بلے بازوں میں کوسل مینڈس 11 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے، نیروشن ڈکویلا 8 سیڑھیاں چڑھ کر 37ویں نمبر پر آ گئے، اوشادا فرننڈو 35 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 65ویں نمبر پر پہنچ گئے، باﺅلرز میں ڈونے اولیویئر کی پہلی مرتبہ ٹاپ ٹونٹی میں انٹری ہوئی ہے۔ اتوار کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بھارتی ٹیم بدستور سرفہرست ہے، جنوبی افریقن ٹیم ایک درجہ گر کر تیسرے نمبر پر چلی گئی اور اس کی نیوزی لینڈ نے دوسری پوزیشن سنبھال لی، آسٹریلیا چوتھے، انگلینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے، سری لنکن ٹیم 4 پوائنٹس میں اضافے کے باوجود چھٹے نمبر پر ہی موجود ہے، پاکستان کا ساتواں نمبر ہے، بلے بازوں میں ویرات کوہلی سرفہرست ہیں، کوسل مینڈس 11 درجے ترقی پا کر 18ویں، نیروشن ڈکویلا 8 درجے بہتری کے ساتھ 37ویں، کوسل پریرا 41ویں، اوشادا فرننڈو 35 درجے چھلانگ لگا کر 65ویں نمبر پر آ گئے، لاہیرو تھریمانے 3 درجے بہتری کے بعد ٹاپ 100 میں شامل ہو گئے، ان کا 98واں نمبر ہے، باﺅلرز میں پیٹ کمنز سرفہرست ہیں، جنوبی افریقن فاسٹ باﺅلر ڈونے اولیویئر 3 درجے ترقی پا کر 19ویں نمبر پر پہنچ گئے، سرنگا لکمل 3 درجے بہتری کے ساتھ 30ویں، وشوا فرننڈو 6 درجے، کاسن راجیتھا 8 اور دانن جایا ڈی سلوا 19 درجے ترقی کے ساتھ بالترتیب 43ویں اور 77ویں نمبر پر آ گئے۔ آل راﺅنڈرز میں جیسن ہولڈر سرفہرست ہیں۔









