دبئی ۔ 28 فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیراہتمام پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن میں (کل) جمعہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ میں (کل) جمعہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا …
پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی میں (کل) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

مزید خبریں
دبئی ۔ 28 فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیراہتمام پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن میں (کل) جمعہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ میں (کل) جمعہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی میں ہی کھیلا جائیگا۔ لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور انٹرنیشنل کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کےلئے کوشاں ہے ۔








