روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ماسکو میں اخبار نویسوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) روس نے پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات کی میزبانی کی تجویز پیش کردی۔روس کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو ماسکو میںاخبار نویسوں کو بتایا کہ اگر پاکستان اور بھارت آمادگی ظاہر کریں تو روس تصفیئے کیلئے دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔قبل ازیں روس نے پاک بھارت …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) روس نے پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات کی میزبانی کی تجویز پیش کردی۔روس کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو ماسکو میںاخبار نویسوں کو بتایا کہ اگر پاکستان اور بھارت آمادگی ظاہر کریں تو روس تصفیئے کیلئے دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔قبل ازیں روس نے پاک بھارت کشیدگی میں اضافے پر تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔بدھ کو کریملن کے ترجمان دمتری پسکوف نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش ہے اور ہم نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ ترجمان نے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

مزید خبریں