راولپنڈی۔28فروری (اے پی پی)پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے کہا ہے کہ حالیہ رابطوں اور ویزہ پالیسی کی بدولت پاکستان اور آذربائیجان کی دو طرفہ تجارت میں 25فیصد اضافہ ہوا ہے، آذربائیجان پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ،کینو، آم ، پھلوں سے تیار کی جانی والی مصنوعات، میوہ جات، فارما …
پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیرکا راولپنڈی چیمبر کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔28فروری (اے پی پی)پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے کہا ہے کہ حالیہ رابطوں اور ویزہ پالیسی کی بدولت پاکستان اور آذربائیجان کی دو طرفہ تجارت میں 25فیصد اضافہ ہوا ہے، آذربائیجان پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ،کینو، آم ، پھلوں سے تیار کی جانی والی مصنوعات، میوہ جات، فارما ، دفاعی پیداواراور ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے،پاکستانی تاجر ٹیکس چھوٹ سے فائدہ اٹھائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سفیرنے کہا کہ پاکستان ایک بڑی منڈی ہے ۔








