اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بھارتی لڑاکا پائلٹ کی رہائی کے بعد پاکستان اور بھارت پر کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات پر زور

نیویارک ۔ یکم مارچ(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئیٹرس نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ پاکستانی حکام کی طرف سے بھارتی لڑاکا پائلٹ کی رہائی کے بعد صورتحال مثبت ہونے کی تیزی کو برقرار رکھیں اور اپنے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کریں۔ سیکرٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان فرحان عزیز حق نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں اطراف کیلئے ان کی …

نیویارک ۔ یکم مارچ(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئیٹرس نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ پاکستانی حکام کی طرف سے بھارتی لڑاکا پائلٹ کی رہائی کے بعد صورتحال مثبت ہونے کی تیزی کو برقرار رکھیں اور اپنے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کریں۔ سیکرٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان فرحان عزیز حق نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں اطراف کیلئے ان کی یعنی یو این او کے سربراہ کی خدمات حاضر ہیں اور ہم پاکستانی حکام کی طرف سے قید بھارتی لڑاکا پائلٹ کو آج رہا کر دیئے جانے کی خبر کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے دونوں اطراف پر زور دیا کہ وہ صورتحال مثبت ہونے کی تیزی کو برقرار رکھیں اور مثبت طور پر مذاکرات کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply