بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام جاری ہے سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 4 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ہندواڑہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں مسلسل نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک …

سرینگر ۔ 4 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ہندواڑہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں مسلسل نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نہتے کشمیریوںکی نسل کشی کی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جو مسئلہ کشمیر کو اس کے جمہوری اور تاریخی پسِ منظر میں حل کرنے کے بجائے صرف اور صرف فوجی طاقت کے بل پر جموںوکشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور ان کی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک ہر قیمت پرجاری رکھاجائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply