ملک کے لئے ہندو برادری کی خدمات گرانقدر، پاکستان انہیں اپنا باعزت شہری سمجھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ملک کے لئے ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انہیں اپنا باعزت شہری سمجھتا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو اپنے قومی پرچم میں سبز رنگ کی طرح سفید رنگ پر بھی فخر ہے جو ملک کی اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ملک کے لئے ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انہیں اپنا باعزت شہری سمجھتا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو اپنے قومی پرچم میں سبز رنگ کی طرح سفید رنگ پر بھی فخر ہے جو ملک کی اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بیان پنجاب کے ایک صوبائی وزیر کے ہندو برادری کے خلاف نازیبا کلمات کے بعد جاری کیا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی ان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کسی کو بھی دوسرے کے مذہب پر حملہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے، ہماری ہندو برادری نے اپنے ملک کے لئے قربانیاںدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے برداشت اور احترام کے پیغام کی روشنی میں کسی قسم کے تعصب یا مذہبی منافرت کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply