اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سفارتی محاذ سمیت ہر جگہ بھارتی جنگی جنون کا بھرپور جواب دیں گے، مودی سرکار جنگی جنون کے سہارے انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے گی، دنیا نے بھارت کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سفارتی محاذ سمیت ہر جگہ بھارتی جنگی جنون کا بھرپور جواب دیں گے، مودی سرکار جنگی جنون کے سہارے انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے گی، دنیا نے بھارت کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت پوری قوم، فوج اور سیاسی قوتیں ملکی سالمیت کے حوالہ سے ایک پیج پر متحد ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے متعلق غلط اندازے لگانے والوں کو ہماری صلاحیتوں کا اعتراف کرنا پڑے گا، بھارتی وزیراعظم مودی سنجیدہ سیاست کی بجائے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے جنگی جنون میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتی، سرحدی محاذ سمیت ہر محاذ پر کسی بھی جنگی جنون کا بھرپور جواب دے گا، اس وقت صورتحال یہ ہے کہ پوری دنیا بھارتی اقدامات کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے بھارتی مو¿قف سے دستبردار ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار جنگی جنون کے ساتھ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے خواب دیکھ رہی ہے لیکن بھارتی عوام نے حقائق جان لئے ہیں، جنگی جنون کا مظاہرہ کرکے مودی سرکار آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے گی۔








