ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ای کامرس ٹرانزیکشنز میں تین ماہ کے دوران 105 فیصداضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) جاری مالی سال 2018-19ءکی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کی جانے والی ای کامرس ٹرانزیکشنز میں105 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی پے منٹ سسٹم رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2018ءمیں ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے 4.1 ارب روپے کا لین دین …

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) جاری مالی سال 2018-19ءکی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کی جانے والی ای کامرس ٹرانزیکشنز میں105 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی پے منٹ سسٹم رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2018ءمیں ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے 4.1 ارب روپے کا لین دین کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2017ءکے عرصہ میں ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیوں/ وصولیوں (ٹرانزیکشنز) کے تحت 2 ارب روپے کا لین دین کیا گیا تھا۔ اس طرح جولائی تا ستمبر2017ءکے مقابلہ میں جولائی تا ستمبر 2018ءکے دوران ڈیبٹ کارڈز سے کی جانے والی ای کامرس ٹرانزیکشنز کی شرح میں 105 فیصد یعنی 2.1 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

Leave a Reply