اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاروں کے لئے سازگار اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کو اولین ترجیح دیتی ہے، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس سے ملک کے نوجوانوں اور متعلقہ صنعتوں کے لئے نئے مواقع پیدا ہوںگے۔ انہوں نے یہ بات چین کی ممتاز کمپنی ایکس سی ایم …
حکومت ملک میں سرمایہ کاروں کےلئے سازگار اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کو اولین ترجیح دیتی ہے، وزیراعظم عمران خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاروں کے لئے سازگار اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کو اولین ترجیح دیتی ہے، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس سے ملک کے نوجوانوں اور متعلقہ صنعتوں کے لئے نئے مواقع پیدا ہوںگے۔ انہوں نے یہ بات چین کی ممتاز کمپنی ایکس سی ایم جی کے گلوبل سیلز پریذیڈنٹ/ جنرل منیجر ڈاکٹر ہینسن لیو اور ایچ ایس ایس گروپ کے چیئرمین سید سمن ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ایچ ایس ایس اور ایکس سی ایم جی کمپنیاں پاکستان کے ہاﺅسنگ اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ایکس سی ایم جی کمپنی تعمیراتی صنعتی سامان و مشینری کے حوالے سے چین کی اولین کمپنیوں میں شمار ہوتی ہیں جو پاکستان میں ہیوی ایکیوپمنٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ/ اسمبلی کے قیام کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ یہ کمپنی بلند وبالا عمارات اور ہاﺅسنگ یونٹں کی تعمیر میں مہارت کی حامل ہے اور وزیراعظم کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے پروگرام میں شراکت دار بننے کی خواہاں ہے۔ وزیراعظم نے ایچ ایس ایس اور ایکس سی ایم جی کی جانب سے ہاﺅسنگ اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔








